ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آئی ڈی بی آئی بینک کے اہلکار و افسران کل سے چار دن کی ہڑتال پر

آئی ڈی بی آئی بینک کے اہلکار و افسران کل سے چار دن کی ہڑتال پر

Mon, 14 May 2018 21:53:36    S.O. News Service

نئی دہلی:14/مئی (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)پبلک سیکٹرکے آئی ڈی بی آئی بینک کے افسران اور ملازمین نے اجرت میں نظر ثانی کے مطالبہ پر 16 مئی سے چار روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔آل انڈیا آئی ڈی بی آئی ملازم تنظیم اور آل انڈیا افسران تنظیم نے آج یہ اطلاع دی کہ آئی ڈی بی آئی افسران اور ملازمین کی مشترکہ پلیٹ فارم کے بینر تلے اس ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بینک کے انتظامیہ اورآئی ڈی بی آئی افسران کی تنظیم کے نمائندوں کے درمیان گذشتہ آٹھ اور نو مارچ کو میٹنگ میں ہوئی تھی جس میں نومبر2012سے زیرِالتواتنخواہ میں اضافہ کے سلسلے میں بات چیت کامیاب رہی تھی۔


Share: